آٹا، چینی، پٹرول عوام کی پہنچ سے دور، انتظامیہ تسلیاں دیکرغائب

  آٹا، چینی، پٹرول عوام کی پہنچ سے دور، انتظامیہ تسلیاں دیکرغائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (نمائندہ پاکستان) مقامی انتظامیہ آٹا،چینی،پیٹرول بحران حل کرنے میں ناکام ہوگئی تحصیل بھرمیں اسوقت گندم آٹے کے ریٹس نے دیہاڑی داروں مزدوروں بیواؤں غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
آٹا2000ہزار روپے من سے2200روپے من دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے آٹاچکی والوں اور آٹا فروش دوکانداروں نے حکومت کے ریٹ 1600روپے من کے ریٹ کو ہوا میں اڑادیا آٹا بیچنے والے دوکانداروں کاکہناہے کہ آٹا ملوں سے نمبر1خوشحال اکیس سو روپے لاریے ہیں اور عام آٹا1960روپے من لارہے ہیں جبکہ متوسط اور دیہاڑی داروں مزدوروں بیواؤں غریب دیہاتی عوام اور غریب شہریوں نے کہاحکومت ناکام ہے جسکی دسترس آٹا نہیں پھر مرچ،چینی کاریٹ دیکھیں ادھر پٹرول کو بھی دیکھیں ہم غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہم غریب عوام چیف جسٹس سپریم کورٹ صدر مملکت وزیراعظم پاکستان گورنر وزیراعلی'پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب دیگر اعلیٰ حکام بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیکر غریب عوام کو1600روپے من آٹا اور چینی70روپیکلو مرچ چارسو روپے کلو دلوائیں اور پٹرول 76روپے لٹر دلوایا جائے۔
غائب