علاقائی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، شاہ محمود قریشی

  علاقائی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، شاہ محمود قریشی

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ عوام کو گلی محلہ کی سطح پر مسائل کے مقابلے میں ریلیف ملے این اے56 1اور 157سمیت شہر بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کام کیا جارہا ہے کورونا صورتحال میں ٹائیگر فورس کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

انہوں نے این اے 156اور157کے معززین پی ٹی آئی کارکنوں سے بزریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 46کے سابق کونسلر چوہدری فیاض ارائیں نے بھی پیر کالونی۔سگو چوک۔بلوچ چوک اور ملحقہ علاقوں کے سیوریج سمیت ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے مسائل کی نشاندہی کی اور ان علاقوں میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ذاتی طور پر ہر ممکن کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کورونا صورتحال سے نمٹ رہی ہے تاہم عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں اس موقع پر مخدوم زادہ زین حسین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -