ڈاکٹر شہبازگل کاشیخ زید ہسپتال کادورہ، ڈاکٹرز سٹاف سے ملاقاتیں

ڈاکٹر شہبازگل کاشیخ زید ہسپتال کادورہ، ڈاکٹرز سٹاف سے ملاقاتیں

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کا اچانک دورہ کیا، کرونا آئسولیشن وارڈ اوردیگر وارڈز کا معائینہ تمام انتظامات کو تسلی بخش قراردیا کرونا وائرس کے مریضوں کا فرنٹ لائن(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

پرعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کو گلدستے دیے اوران کے کام کوسراہا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے کروناکے مریضوں کے علاج معالجے اورطبی سہولتوں کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بھی انکے ہمراہ تھے ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغاتوحید احمد اورچیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ڈاکٹر شہباز گل کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈاکٹر آغاتوحید احمدنے بتایاکہ شخ زید ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کا حفاظتی تدابیر اختیارنہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک میں قائم کئے گئے آئسولیشن سنٹر میں 50بیڈہیں جبکہ شیخ خلیفہ سکول میں 80بیڈ رکھے گئے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے بتایاکہ کرونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے میں کافی دن لگ جاتے ہیں جس سے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے اورٹیسٹ رپورٹ بعد میں آتی ہے اورمریض کو کرونا ایس اوپیز کے تحت دفن کیاجاتاہے۔ اس کے لیے رحیم یارخان میں ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے بتایا شیخ زید ہسپتال میں اس وقت 1ہزارسے زائد مریضوں کے لیے بیڈموجودہیں جبکہ 12بیڈکا کرونا آئی سی یو ہے جس میں وینٹی لیٹر بھی موجود ہیں اسکے لیے سنٹرل آکسیجن کا نظام موجود ہے جس سے پورے ہسپتال کو سپلائی دی جارہی ہے کرونا کے مریضوں کو بھی آکسیجن برابر فراہم کی جارہی ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس 54وینٹی لیٹر بھی موجود ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوانے ڈاکٹرشبہازگل کو پورے ضلع کے بارے میں بریفنگ دی، معاون خصوصی نے ضلع رحیم یارخان کے لیے فوری طور کرونا ٹیسٹ لیبارٹری مہیا کرنے کا اعلان کیا اورکہاکہ آئند ایک ہفتہ کے اندر اندر رحیم یارخان میں یہ لیبارٹری کام کرنا شروع کریگی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -