بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، غریب دشمن افسروں کی خفیہ کارروائیاں بے نقاب، سخت ایکشن کا فیصلہ

  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، غریب دشمن افسروں کی خفیہ کارروائیاں بے نقاب، ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ17‘18‘19کے افسران بھی شامل نکلے‘ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مظفر گڑھ کے 28سمیت صوبہ پنجاب میں اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم سکولز کے72افسران وہیڈ ماسٹرز‘ پرنسپلز شامل ہیں۔یہ افراد اپنے شناختی کارڈ, کے نمبرزکے ذریعے پکڑے گئے ہیں کیونکہ یہ تمام سسٹم آئی ٹی پروگرام کے تحت چل رہا ہے۔محکمہ تعلیم سکولز کے افسران و سکولز سربراہان کے کوائف آن لائن ہونے سے سکینڈل سامنے آیا ہے۔(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

شناختی کارڈ نمبرزسسٹم پر کلک کئے جانے سے ”فراڈیے“ پکڑے گئے جو یہ سمجھ رہے تھے کہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا لیکن آخر کار وہ بے نقاب ہو کر شکنجے میں آہی گئے۔ان میں مظفر گڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے افسران تعلیم و سکولز سربراہان ہیں جو خود یا اپنی بیویوں کے ذریعے اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -