مفتی محمد نعیم کی وفات پر ڈاکٹر عبدالرزاق، خواجہ عزیز احمد،عزیز الرحمن جالندھری اوردیگر کااظہارتعزیت

مفتی محمد نعیم کی وفات پر ڈاکٹر عبدالرزاق، خواجہ عزیز احمد،عزیز الرحمن ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر استاذ المحدثین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب امراء مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی، سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

آ بادی، مولانا محمداکرم طوفانی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا وسیم اسلم، مولانا محمدانس نے جامعہ بنوریہ کراچی کے بانی و مہتمم مولانا مفتی محمد نعیم کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم صاحب کی وفات پر دلی افسوس اورصدمہ ہوا ہے۔انکی وفات پورے پاکستان کے دینی حلقوں کے لیے باعث غم ہے۔انکی تمام زندگی دین کی اشاعت اور تبلیغ میں گزری۔آپ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعا گو ہیں کہ اللہ انکی خدمات دینیہ کو قبول فرما کر آخرت کی تمام منازل آسان فرمائے۔ہم لواحقین اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فر مائے آمین۔

اظہارتعزیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -