ملتان:ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس غائب، متاثرین کااحتجاج

ملتان:ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس غائب، متاثرین کااحتجاج

  

ملتان(وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے مالیت کے ساما ن اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ شاخ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

رو ڈ پر نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر قیصر عباس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔صدر جلاپور میں خالد کے بھانے سے ایک لاکھ 20 ہزار مالیت کی گائے چوری ہو گئی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ حسن آباد گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے ریکوری آفیسر محمد تنویر سے ایک لاکھ 60 ہزار رو پے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ کینٹ کے علاہ ا وپل شہید روڈ پر نامعلوم مسلح افراد رضوان کی دکان میں داخل ہو ئے اور اس سے 10 ہزار رو پے نقدی چھین کر لے گئے۔مال پلازہ سے احمد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔خیر پور بھٹہ میں نا معلوم افرا د ناصر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور سونا کل مالیت 6 لاکھ 40 ہزار رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -