جنوبی پنجاب:ڈیری شاپس‘ سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت 6فوڈپوائنٹس سیل

  جنوبی پنجاب:ڈیری شاپس‘ سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت 6فوڈپوائنٹس سیل

  

ملتان،مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں ڈیری شاپس‘ سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت 6فوڈپوائنٹس سربمہر‘ڈیری سیفٹی ٹیم کی 27ملک شاپس میں 8593لیٹر دودھ کی چیکنگ،6093لیٹر ملاوٹی دودھ تلف‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر48 فوڈیونٹس کو210,000روپے کے جرمانے عائدکردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کورونا وائرس کے پیش نظرخوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بروشرز تقسیم کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز کے کارروائی کے دوران مظفرگڑھ میں واقع شہزاد کریم سیپریشن یونٹ،حاجی عبدالمجید ڈیری شاپ اورجنیدڈیری شاپ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،دودھ سے کریم الگ کرنے، لیبلنگ نہ کرنے،زنگ آلود مشینری ہونے پرسیل کیا گیاجبکہ مظفرگڑھ میں مزید چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد غیر معیاری آئسکریم کی فروخت پر رشید آئسکریم ڈسٹری بیوٹر اور اختر سوڈا واٹر یونٹ کو مس برانڈڈ بوتلوں میں سوڈا واٹر کی فلنگ کرنے،برکس ویلیو کم ہونے پر سربمہر کیا جبکہ ملتان میں مہران سٹی فوڈ اینڈ بیوریجز یونٹ کو مس لیبلنگ کرنے،اجزاء کی تجزیہ رپورٹس نہ ہونے اور ناقص صفائی پر بیوریج یونٹ کو سیل کیا گیا.اس کے علاوہ دودھ کی چیکنگ کے دوران رحیم یار خان میں 16 شاپس میں موجود 8220لیٹر دودھ کو چیک کیا اور 5720لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کیا. اسی طرح ملتان میں 07،مظفرگڑھ اور بہاولنگر میں 02,02ملک شاپس میں موجودمجموعی طور پر 373لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کیاگیا۔موقع پر لیے گئے دودھ کے سیمپل فیل ہونے،دودھ میں ایل۔آرویلیو انتہائی کم ہونے،غذائی کمی ہونے اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔اسی طرح دورانِ چیکنگ ملتان ڈویژن میں 166فوڈیونٹس کو وزٹ کیا122فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ13فوڈپوائنٹس کو42,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 113دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور61شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ12فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر41,000روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 126یونٹس کو چیک کیاگیااور93کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ13فوڈپوائنٹس کو54,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔مزید کاروائیوں کے دوران160مس برانڈڈ خالی بوتلیں،18لیٹر سوڈاواٹر اور دیگر مشینری،سامان برآمد کیا. 143ساشے گٹکا،24کلو خراب دہی,250کلودال,36لیٹرمشروبات اوردیگرمضرصحت خوراک کوموقع پرتلف کیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -