علی پور روڈ پر تیز رفتار کاردیوار سے ٹکراگئی،1جاں بحق

علی پور روڈ پر تیز رفتار کاردیوار سے ٹکراگئی،1جاں بحق

  

مخدوم رشید، خان گڑھ (نامہ ن گار)علی پور روڈ پر گنجے والی پل کے قریب تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئی۔ کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔کار مظفرگڑھ سے خانگڑھ جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ ریسکیو جوانوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر رہے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص محمد حسنین عمر 60 سال خانگڑھ کا رہائشی ہے۔کارنے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی،ٹرک نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو کچل دیا،حادثہ تھانہ مخدوم رشید کے سامنے پیش آیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا،جہاں پر ان کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے،دوسری جانب مخدوم رشید پولیس نے زخمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا اور تھانہ کے عین سامنے پیش آنے والے ٹریفک حادثہ سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیاہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -