بھتہ خوروں کے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ فرہاد خان

بھتہ خوروں کے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ فرہاد خان

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)نواب ہاوسنگ ایسوسی ایٹس کے مارکیٹنگ چیف ایگزیکٹو فرہاد خان اور جملہ سٹاف نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے سابقہ امیدوار این اے 26اور ضلعی آرگنائزینگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور نواب ہاوسنگ ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر حاجی نواب خان پربھتہ خوروں کی جانب سے پے در پے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ اس حملے میں شہید ایف سی اہلکار کے قاتلوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہے انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور بھتہ خورو ہمیں کاروبار نہیں کرنے دیتے اور ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ نواب ہاوسنگ ایسوسی ایٹس کے ساتھ ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ان کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں انھوں نے کہا کہ کاروباری افراد ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور یہاں حکومتی پالیسی کیمطابق انوسٹر اور کاروباری افراد کو آمادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں کاروبار شروع کریں تاکہ بیروزگار لوگوں کو روزگار مل سکے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جبکہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ کاروباری افراد جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر ہیں اور ہمیں کاروبار نہیں کرنے دیتے اس لیے ہم نواب ہاوسنگ ایسوسی ایٹس کے جملہ سٹاف حکومت وقت. چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پی خیبر پختون خواہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمیں اور ہمارے کاروبار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور قاتلوں اور مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور خوف و ہراس ختم کیا جائے تاکہ ان بھتہ خوروں سے نجات مل سکے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -