اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان ملک کورونا کو شکست دیکر صحت یاب، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان ملک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے۔ ان کا دوسرا ٹیسٹ 15 دن بعد منفی آ گیا۔ رضوان ملک پشاور میں اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران اس وباء کا شکار ہوئے تھے۔ اس دوران انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ رکھا۔ ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ انہیں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ بغیر کسی تکلیف کے صحت یاب ہوئے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات اور محکمہ صحت کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان سے رابطے میں رہے اور ان کی رہنمائی کی۔ رضوان ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوکل برسین کے عوام اور اپنے دوست احباب کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے اس مشکل وقت میں ان کی دلجوئی کی اور خیریت دریافت کرتے رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں اور حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔ کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہی ہے۔