بی بی فاطمتہ الزہرہ ؓ کی شان میں گستاخ کو سزائے موت دیجائے‘ علامہ باقر

بی بی فاطمتہ الزہرہ ؓ کی شان میں گستاخ کو سزائے موت دیجائے‘ علامہ باقر

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار کے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے رسول خدا کی صاحبزادی بی بی فاطمتہ الزہرا ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے آصف جلالی کو گستاخ رسولؐ قرار دیا ہے اور توہین رسالت قانون کے تحت پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے پاراچنار میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر حیدری، علامہ عابد حسین، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ احمد روحانی، محمد حبیب، ڈاکٹر حسین جان، سید رضا حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ رسول خدا کی صاحبزادی خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہراؑ کی شان میں گستاخی پر آصف جلالی کو پھانسی دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی توہین رسالت اور ان کی آل کے بارے میں اس قسم گستاخی کی جرات نہ کریں علماء نے کہا کہ یہ مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنے اور لڑانے کی سازش ہے تاہم علما اس قسم سازشی عناصر کی کرتوتوں سے باخبر ہیں اور اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے مگر لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان میں اس قسم گستاخی کا ارتکاب افسوس ناک ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس ناک امر حکمرانوں اور ذمہ دار افراد کی خاموشی ہے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر توہین رسالت قانون کے تحت آصف جلالی کو سزا نہ دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا رہنماؤں نے آرمی چیف، صدر مملکت، وزیر اعظم سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام سیگستاخی کے مرتکب آصف جلالی کو فوری طور سزا دینے کا مطالبہ کیا پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، آئی ایس او، آئی او، مجلس علماء اور دیگر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی رہنماؤں نے سعودی حکومت سے جنت البقیع میں اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کی فوری تعمیر کا بھی مطالبہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -