گرانفروشوں کیخلاف مقامی انتظامیہ کی کارروائی‘ 4 گرفتار

    گرانفروشوں کیخلاف مقامی انتظامیہ کی کارروائی‘ 4 گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)لاک ڈاؤن, ایس او پیز پر عملدرآمدی اور گرافوشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی تحصیل جہانگیرہ میں کاروائی02 پٹرول پمپس پر بھاری جرمانہ عائد 04 افراد کو گرفتار کیا اور 03 دکانوں ک سیل کر کے انکے مالکان کو جیل بھیج د یئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی ہدایات پر چھٹی کے روز اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ڈاکٹر سمن عباس کا تحصیل جہانگیرہ مین بازار دورہ کیا جہاں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز اور ہفتہ اتوار کو لاک مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں اور گرافروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس نے 04 افراد کو گرفتار کیا اور 03 دکانوں ک سیل کر کے انکے مالکان کو جیل بھیج دیئے اسی طرح جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپس کا معائنہ کرتے ہوئے 02 پٹرول پمپس میں گیج کی کمی پانے پر بھاری جرمانہ کیا اور منیجر کو جیل بھیجیاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ضلعی انتظامیہ نوشہرہ شہریوں کو سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہے اور گرافروشی اور گیج کی کمی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -