سپین وام طوری خیل اقوام کا50رکنی گرینڈ قومی جرگہ کے قیام کا اعلان

سپین وام طوری خیل اقوام کا50رکنی گرینڈ قومی جرگہ کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (تحصیل رپورٹر)سپین وام طوری خیل اقوام کا50رکنی گرینڈ قومی جرگہ کے قیام کا اعلان۔ جرگہ نے علاقہ کے جائز مطالبات کے حل کے لئے حکومت کو الٹی میٹم دے دی پورے نہ کئے جانے کی صورت میں میر علی ٹل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کا مطابق سپین وام طوری خیل اقوام کے تمام شاخوں کا مشترکہ گرینڈ جرگہ کا انعقاد ملک لیاقت علی خان نے قیادت میں ہوا جس میں تمام شاخوں سے نمائندہ مشران اور مالکان پر مشتمل گرینڈ قومی لویہ جرگہ کے تشکیل پر اتفاق ہوا جس میں قوم شامیری سے ملک اکبر زمان، پیر گل زاکیم شاہ، شیردراز، ہاشم خان، کربالی خان عبدالصاحب، نیک نواز،ملک عرب خان، سراج اور گل میر قوم بابلی سے کرامت خان، ملک گل مراز، ملک سراج الدین، ملک مزمل،صلادر خان قوم ابا خیل سے عبدالرحیم، گل دریوم،نور خان، صلابت خان، شیراز،گل خان،اور منان، دتہ خیل سے ملک حبیب اللہ خان، میر محمد خان، غفور خان، خلیل خان، دل محمد خان، بلبل، ملک منور خان اول میر ملک گل شریف ملک ڈابک اور صدر اعظم قوم میرعلی سے اکبر خان، شیرین خان سیف الرحمن،وزیر خان نورا خان جبکہ ششی خیل قوم سے جان ولی، رستم خان نوراللہ وغیرہ شامل ہیں گرینڈ قوکی لویہ جرگہ نے اعلان کیا علاقہ کے جملہ مسائل کے حل کے لئے تحریک چلائی جائے گی اور حکومت کو تین دن کی مہلت دے دی کہ وہ سپین وام ہائی سکول میں استعمال ناقص مٹیریل کا فوری نوٹس لے شاہ میری نالہ اور بی ایچ یو میں بھی ناقص اور غیر معیاری کام کیا گیا جس کو ہم نہیں مانتے اسی طرح پیٹرولیم ایند گیس کمہنی کو علاقہ میں جلد کام شروع کر رہی ہے کو پابند بنایا جائے وہ لیبر اور ٹرانسپورٹ باہر سے نہ منگوائے بلکہ وہ مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹ کو قانونی طور پر استعمال میں لائے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر تین دن میں ڈی سی شمالی وزیرستان نے ہمارے ائینی اور جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو بدھ کے روز گرینڈ قومی جرگہ کا فیصلہ کن جرگہ ہوگا جس میں پورے علاقہ سے تعلیمی یافتہ طبقہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی اور اس جرگہ میں ائند ہ کے لئے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا اور میرعلی ٹل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا