جھوٹے نعرے لگانیوالوں نے ٹانک کے حقوق کو ہمیشہ ہڑپ کیا‘ فرقان کنڈ ی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے دور میں ترقیاتی کام کے جھوٹے نعرے لگانے والوں نے ضلع ٹانک کے حقوق کو ہمیشہ ہڑپ کیا پندرہ سے بیس سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی جمیعت علماء اسلام نے اسلام کی ٹھیکیداری کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اسلام کے نام پر ووٹ لیکر جنوبی اضلاع خصوصا ٹانک کو ترقی کے بجائے پسماندگی کی طرف گامزن کیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ٹانک کی تاریخ میں کروڑوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جن کی زندہ مثال بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے فنڈز کی فراہمی سمیت ٹانک میں گھر گھر پانی کی فراہمی کے لئے درجنوں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدر فرقان خان کنڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں ٹانک کے لئے سپورٹس کمپلیکس، ریسکیو 1122 سمیت کروڑوں روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے جوکہ ضلعی صدر عرفان خان کنڈی کی درخواست پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہیں وفاقی وزیر نے ٹانک میں فنڈز کی فراہمی میں فرزند ٹانک کا کردار ادا کیا جن پر انکے مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی فلور پر ایم ایم اے دور کے کارنامے یاد دلانے والوں نے ٹانک میں کچھ بھی نہیں کیا ایم ایم اے دور میں صرف ریکارڈ کرپشن ہوئی پیسوں پر نوکریاں بیچی گئیں جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ٹانک میں پندرہ سال سے حکومت کرنے والے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نمائندوں کا موازنہ ایک غیر منتخب نمائندہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عرفان خان کنڈی سے اگر کیا جائے تو عرفان کنڈی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ ٹانک میں مختلف دیہاتوں کو کئی کئی کلومیٹرز سڑکیں فراہم کیں درجنوں دیہاتوں میں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلام کے نام پر عوام کو دھوکے میں رکھنے والوں کو ملک کے دیگر حلقوں کی طرح ٹانک سے بھی بھگایا جائے تاکہ ٹانک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔