ملک بھرکی طرح ضلع لکی مروت میں بھی سورج گرہن‘ شہری مساجد کا رخ کرنے لگے

  ملک بھرکی طرح ضلع لکی مروت میں بھی سورج گرہن‘ شہری مساجد کا رخ کرنے لگے

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ملک بھرکی طرح ضلع لکی مروت میں بھی سورج گرہن نظر آگیاجس سے پورے علاقے میں اندھیراچھاگیاشہری خوف سے مساجدوں کارُخ کرگئے اور،،صلوۃ کسوف،،دورکعات نفلیں اداکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اوردُنیابھرکی طرح سورج گرہن ضلع لکی مروت میں بھی ساڑھے نوبجے کے بعد واضح نظرسے دیکھاگیا جس کے باعث شہریوں میں خوف کی لہردوڑگئی جبکہ ضلع بھرکے آئمہ مساجدنے لاؤڈسپیکرکے ذریعے مساجدوں میں نمازکسوف کی نفلیں اداکرنے کے اعلانات کئے جس پرشہری قریب مساجدوں میں باجماعت نمازکسوف اداکردی اوراللہ تعالی سے اپنی گناہوں پرتوبہ مانگ لی اورسورج گرہن ختم کرنے کی دعاکی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -