صوابی‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزمان گرفتار

  صوابی‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیوروپورٹ)ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جدید اسلحہ، منشیات بر آمد کر کے کئی ملزمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ زیدہ نور الا مین خان نے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران منشیات اور اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد میگزین اور ایک عدد پستول بر آمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ پر مولی سلطان محمود خان نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ایک شخص منصف علی سکنہ آسوٹا شریف پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ کالو خان عبدالصبیر نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کلو 730گرام چرس بر آمد کرنے کے علاوہ دوعدد کلاشنکوف، تیرہ عدد کارتوس اور تیس بو ر پستول بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم ابرار سکنہ چار باغ کو بھی گرفتار کر لیا۔