غیر سنجید گی کیوجہ سے کورونا وائرس نے لنڈیکوتل میں پنجے گاڑھ لئے

غیر سنجید گی کیوجہ سے کورونا وائرس نے لنڈیکوتل میں پنجے گاڑھ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (عمر ان شینواری)غیر ذمہ دارانہ رویوں اور غیر سنجیدہ گی کی وجہ سے کورونا وائرس نے لنڈیکوتل میں مظبوط پنجے گاڑھ دئیے تقریبا وائرس نے ہر گھر پر دستک دی رسم وراج یعنی منگنی‘ شادی تقریبات،نمازہ جناہ اور فاتحہ خوانیوں اجتماعات میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ لاک ڈاون کے دوران لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا ہے اور تفریحی مقام پر ہزاروں لوگ جمع ہو تے ہیں جبکہ دوسری طرف لنڈیکوتل تحصیل میں گز شتہ سال کی نسبت اس سال اموات کی شرح میں زبردست اضافہ ہو اہے جس میں زیا دہ تر 60 سال سے اوپر کے لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں جو پہلے سے شوگر بلڈپریشر یا دوسرے بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن اس میں کورونا وائر س سے جاں بحق ہونے والے بھی شامل ہیں گز شتہ سال یعنی 2019میں 24اپریل سے 12جون تک خیبر ذخہ خیل میں 23لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال یعنی 2020میں 14اپریل سے 12جون تک 49لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اس طرح شینواری علاقوں میں گز شتہ سال 2019میں 24 اپریل سے 12جون تک تقریبا 40لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال 2020میں 14اپریل سے 12جون تک تقریبا 67افراد جاں بحو ہو گئے ہیں جبکہ دور افتاد علاوہ کم شلمان میں گز شتہ سال 2019میں 24اپریل سے 12جون تک تقریبا سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس اس سال 2020میں 14اپریل سے 12جون تک 20افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اس طرح لنڈیکوتل تحصیل میں گز شتہ سال 2019اپریل سے جون تک ٹوٹل تقریبا 70افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال اپریل سے بارہ جون تک تقریبا136افراد جاں بحق ہو گئے ہیں یہ تمام افراد کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوہوئے بلکہ اس میں حادثات اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن لنڈیکوتل تحصیل میں اس سال شرح اموات میں اضافہ ہو گیا ہے اور قومی مشران سمیت عام لوگ بھی تسلیم کر تے ہیں کہ شرح اموات میں اضا فہ ہوا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق کہ کورونا وائر س نے بھی پورے تحصیل میں پنجے گاڑھ دئیے ہیں جبکہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اب وائرس خواتین میں پھیل گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے یہ بھی بتا یا کہ لک ڈاون کی سے جہ سے معاشی حالت لوگوں کی ٹھیک نہیں ہے بے روزگا ری پہلے سے زیا دہے اب لاک ڈاون کی سے مزید بڑھ گئی ہیں لوگ گھر وں پر موجود ہیں گھریلوں تنازعات اور جھگڑوں میں اضافے کی وجہ سے زیا دہ لوگ ڈپریشن کا شکا رہو گئے ہیں اور اوپر سے کورونا وائر س بھی حملہ وار ہو تے ہیں اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر تے اور مختلف تقریبا ت اور دوسرے اجتماعات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں حکومت اور ہیلتھ کی طرف سے دئیے گئے احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں کر تا بلکہ ماسک کا استعمال بھی بہت کم ہیں اگر احتیاط نہیں کیا گیا توپھر لوگ پچھتائیں گے