نورنگ بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں بند کرا دی گئیں

      نورنگ بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں بند کرا دی گئیں

  

سرا ئے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیلدار نورنگ شفیع اللہ نے نورنگ بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں بند کرادیں، انہوں نے مختلف بازاروں کا دورہ کیاانہوں نے ماسک نہ پہننے پر متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانہ کردیا اور واضح کیا کہ انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور کورونا وائرس کے سد باب کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے پر متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانہ کردیا اور کہاکہ انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، تاجر ماسک استعمال کریں گے تو ان کی دیکھا دیکھی ان کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین اور ان کی دکانوں پر خریداری کے لئے آنے والے گاہک بھی ماسک پہنیں گے۔ انہوں نے شہریوں میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے اور ان پر زور دیا کہ وہ گھروں سے بلاضرورت نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں غفلت برتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -