ایکسائز پولیس کی منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی

ایکسائز پولیس کی منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری، ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور کی منشیات کے خلاف ایک ہفتے کے اندر چوتھی کامیاب کاروائی، 50400 گرام افیون سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک میں ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال پراونشل انچارج ایکسائز ا نٹیلی جنس بیورو و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی، SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاکف نواز اور عنایت الرحمن سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کوہاٹ روڈ زنگلی چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی کر کے مذکورہ ٹرک کو روک کر تلاشی لی جس پر ٹرک میں سے 50400 گرام افیون برآمد کی گئی، ملزم جس کا تعلق شاہ کس جمرود سے ہے کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔سیکرٹری ایکسائزاسلام زیب اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سید فیاض علی شاہ نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو بے حد سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -