امام مسجد سے رقم لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    امام مسجد سے رقم لوٹنے والے ملزمان گرفتار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) داما د کو قتل کرنے والی ساس ڈرامائی انداز میں گرفتار۔امام مسجد سے ایک لاکھ 20ہزار روپے چھینے والے افغانی سمیت دو املزمان گرفتار۔ منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی گئی۔موٹر سائیکل چھینے والا گروہ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان نے ایس ایچ او جوہر شید، سی آئی او سردار حسین خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز پہلے مرجان ولد محمد قریش سکنہ منظور آباد پشاور نے گھریلو تنازعہ پر اپنی ساس معراج بی بی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے خلاف مقامی تھانے میں تعزیرات پاکستان کے تحت 324کا مقدمہ درج کیا گیا۔ زخمی خاتون مسماۃ معراج بی بی ہسپتال سے فارغ ہو کر روبصحت ہونے کے بعد شبقدرمیں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئی تھی کہ اس دوران اس کا داماد مرجان ولد محمد قریش بھی وہاں پہنچ گیا۔ اس دوران معراج بی بی نے اپنے داماد ملزم مرجان ولد محمد قریش پر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہو گیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ملزمہ معراج بی بی نے اپنے جرم کا اقرار کردیا ہے مگر پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکے۔ ڈی ایس پی محمد ریاض خان نے کہاکہ دو روز پہلے پیش امام سیدقہار ولد فیض اللہ سے شبقدر کے مین بازار میں دودھ کی دکان پر دو نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزار نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش پر ایک ملزم سراج ولد فیروز شاہ سکنہ گلبہار کالونی شبقدر کو گرفتار لیا۔ملزم عطاء الرحما ن کے قبضہ سے ایک موبائل فون اور ان کے حصے کے 65ہزار روپے بھی برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم عطاء الرحمان ولد زلمے جن کا تعلق افغانستان سے ہے کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ شبقدر پولیس نے چار سال پہلے چوری کی گئی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کر لیا اور ملزم طیب ولد حبیب گل سکنہ کتوزئی کو گرفتار کر لیا۔شبقدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 2کلو گرام منشیات بھی برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -