خلیل عباس کی وفات سے اے این پی افسردہ ہے‘ وجاہت کاکاخیل

خلیل عباس کی وفات سے اے این پی افسردہ ہے‘ وجاہت کاکاخیل

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے تپہ نوشہرہ کینٹ کے صدر میاں وجاہت کاکا خیل نے کہا ہے کہ خلیل عباس خٹک کی وفات سے عوامی نیشنل پارٹی اورخیبر پختونخواہ کے عوام ایک نڈر ، بے باک اور نظریاتی رہنما ہے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ مرحوم کے نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات تھے بلکہ ان کی عوامی، سماجی و فلاحی خدمات کو بھی ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھے اور یاد کئے جائیں گے ان خیالات کا ظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خلیل عباس خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے ایک دیرینہ رہنما اور فخر افغان باچا خان کے قافلے کے مخلص کارکن کے ساتھ ساتھ خدائی خدمتگار تحریک کے بانی کارکنوں کے گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور اپنے آباو اجداد کے نقش و قدم پر چل کر مرحوم نے باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو جلا بخشی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -