تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی‘ بدنام زمانہ ڈکیت گرفتار

تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی‘ بدنام زمانہ ڈکیت گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔بدنام زمانہ بین الا ضلاعی مشہور ڈکیت و راہزن گرفتار۔ملزم کا ابتدا ئی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف۔ملزم ضلع چارسدہ اور ملاکنڈ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ارشاد خان SHO نوشہرہ کلاں کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ اور دوسرے اضلاع کو ڈکیتی اور راہزنی کے وارداتوں میں مطلوب اشتہاری خویشگی کے علاقے میں موجود ہے۔فوری طور پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر کمیاب چھاپہ لگایا۔ملزم امر علی شاہ ولد ڈھیران شاہ ساکن کھنڈر ھکمت عملی سے گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے ایک عد د کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم نوشہرہ کلاں پولیس کو 2018 کے اپریل کے مہینے میں گل ریز خان کے گھر سے 02لاکھ 90ہزار روپے اور 12 تولے سونے کے ڈکیتی کے علاوہ دوسرے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے نوشہرہ کے علاوہ دوسرے اظلاع میں میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم ضلع چارسدہ تھانہ مندنی مقدمہ نمبر 119 تاریخ 22-04-20219 جرم 395/411PPC اور ضلع ملاکنڈ کو مقدمہ نمبر 112تاریخ 13-09-2019 جرم 395PPC میں بھی مطلوب تھا۔جبکہ دوسری کاروائی میں ضلع چارسدہ تھانہ نستہ پولیس کو مطلوب اشتہاری پیر حیات ولد خانزادہ سکنہ خویشگی کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -