اسلامیہ کالج ملازمین آج احتجاجی دھرنا دینگے

        اسلامیہ کالج ملازمین آج احتجاجی دھرنا دینگے

  

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاورکے احتجاجی ملازمین جامعہ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی آج وائس چانسلر ک آفس کے سامنے دھرنا دینگے جو پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے جبکہ احتجاجی ملازمین نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت (جائنٹ ایکشن کونسل) کے ملازمین کا گزشتہ کئی روز سے قلم چوڑ ہڑتال پر ہے جسکی وجہ سے انتظامو امور ٹھپ ہو کے رہہ گئے ہیں جبکہ جامعہ کی انتظامیہ کی ملازمین کے مطالبات تا حال حل نہیں کر سکی جسکے خلاف ملازمین نے چند روز سے سراپاحتجاج ہے اور جمعہ کے دن پرووائس چانسلر کا اعلامتی جنازہ بھی ا حتجاج کے طور پر نکال اور انکو ۃٹانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وائس چانسلر آفس کے سامنے شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر جائنٹ ایکشن کونسل کا اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا گیا کہ جامعہ میں بحرانوں کو حل کرنے کیلئے جامعہ میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کی جائے جبکہ موجودہ انتظامیہ کی تعلیمی،مالی اور انتظامی معاملات میں ہونیوالے مصدقہ زیادتیوں اور نا انصافیوں کی تحقیقات کی جائیں تاکہ تاریخی درسگاہ کی ساکھ مزید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے جبکہ اجلاس میں مطالبات کی منظور تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -