وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے

  وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ بار لکی مروت کے صدرآاصف اقبال ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ وکلاء کی فلاح وبہبوداوراُن کے معیارزندگی بہتربنانے کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے کہاکہ وکلاء کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ وکلاء برادری نے اُن پرجواعتمادکیاتھااُن کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ اُن کودرپیش مسائل حل کے لئے آخری حدتک جائیں گے اُنہوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کاایک معززپیشہ ہے اس لئے حکومت کوچاہئے کہ اُن کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں تاکہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام ہوسکے اُنہوں نے مزیدکہاکہ جوڈیشل کمپلیکس تاجہ زئی میں وکلاء برادری کے لئے تمام ترسہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔