بانی فیکس اٹ عالمگیر خان بھی کوروناکا شکار ہوگئے

  بانی فیکس اٹ عالمگیر خان بھی کوروناکا شکار ہوگئے

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)بانی فیکس اٹ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی وبائی مرض کوروناکا شکار ہوگئے ہیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔کراچی سے منتخب ایم این اے نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہاکہ اسلام آباد میں موجود ہوں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے کورونا وائرس سے صحتیابی کیلیے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔عالمگیر خان این اے 243 سے اکتوبر 2018 کے بائی الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے،یہ سیٹ وزیراعظم عمران خان نے چھوڑی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -