بی این پی مینگل کے تحفظات دور کئے جائینگے،نصرت واحد

      بی این پی مینگل کے تحفظات دور کئے جائینگے،نصرت واحد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل کے تحفظات دور کرئینگے سردار اختر مینگل حکومت کے اہم اتحادی ہیں بلوچستان کے مسائل حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم پاکستان،بی این پی مینگل سمیت تمام اتحادیوں نے مشکل وقت میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اتحادی جماعتوں کا احترام کرتی ہے اور ان کو درپیش مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کیلئے جلد میگا پیکج کا اعلان کیا جائیگا،صوبے میں صحت و تعلیم،یونیورسٹی،اسکولوں سڑکوں و شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے منصوبے جلد حتمی شکل کو پہنچیں گے،نصرت واحد نے کہا ہے کہ صوبے میں بنیادی مسئلہ بیروزگاری اور غربت کا ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ،سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد کافی حد تک بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوجائیگا سرکاری اداروں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی بھرتی کو ترجیح دی جاتی ہے،تمام اداروں میں مزید نوکریوں کے ذرائع فراہم کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -