پے در پے احباب کے رحلت دکھ اور تکلیف کا باعث ہے: الحاج شمیم الدین

  پے در پے احباب کے رحلت دکھ اور تکلیف کا باعث ہے: الحاج شمیم الدین

  

کراچی (این این آئی) پاکستان اسلامک فورم کے بانی،سابق قائم مقام وزیراعلیٰ سندھ الحاج شمیم الدین نے دوست محمدفیضی، طارق عزیز،پروفیسرمنظرایوبی، پروفیسرآصف فرخی، پروفیسرانواراحمدزئی، آزادبن حیدر،مفتی عبدالحلیم ہزاروی ودیگر علمی،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کے انتقال پر گہرے دکھ،رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ تھے اوران میں سے اکثرساتھی باالخصوص پاکستان اسلامک فورم کے دیرینہ ہمدردوں میں شامل رہے ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی شدیدعلالت کی وجہ سے ان احباب کے نمازجنازہ میں شرکت کرکے ان کے جنازے کو کاندھانہ دے سکا۔میری دعاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ان تمام احباب کی بخشش ومغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔انہوں نے کہاکہ یہ احباب اپنی اپنی ذات میں ایک انجمن،اسکول،کالج،یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے تھے۔ان احباب کے لاتعداد علم وبصیرت والے احباب شاگرد ہیں اور ان میں سے اکثرپاکستان اسلامک فورم کااثاثہ تھے اور میرے کمزورکاندھوں کا سہارابنے ہوئے تھے، ان کی دنیاسے رخصتی سے پاکستان اسلامک فورم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، میں پاکستان اسلامک فورم کے جملہ احباب سے درخواست کرتاہوں کہ وہ میرے ان چاہنے والے مرحومین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی یادرکھیں۔ مرحومین کے دکھ کامجھے اپنے ساتھ محسوس کریں اور میری غیر حاضری کو معاف فرمائیں۔وہ اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنما محمدسلیم خان قادری ترابی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے بات چیت کررہے تھے، جس میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمدشکیل قاسمی،پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ اورپیس کمیٹی لیاقت آباد کے چیئرمین ناصر حسین خان بھی شامل تھے۔اس موقع پر ان کے صاحبزادگان حاجی شعیب شمیمی اور آصف شمیمی بھی موجودتھے۔

مزید :

صفحہ آخر -