مفتی محمد نعیم کی رحلت قومی سانحہ ہے، عبدالرحمن سلفی

  مفتی محمد نعیم کی رحلت قومی سانحہ ہے، عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی، مدیر جامعہ ستاریہ مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، وکیل الجامعہ حافظ محمد انس مدنی، مولانا محمد اسحاق شاہد، شیخ الحدیث مولانا محمود الحسن، علامہ عبد الخالق فریدی، ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی، صحیفہ اہلحدیث کے مدیر مولانا عبد العظیم حسن زئی، مولانا حافظ محمد نعیم راشد، حافظ عبد السلام سلفی، حافظ فیصل سلفی اور جماعت کے میڈیا ترجمان عبد الرحمٰن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم کی رحلت قومی سانحہ ہے مولانا سلفی نے کہا ان کی تا دیر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماہ مئی اور جون 2020؁ء میں مسلکِ اہلحدیث کے جید علماء کرام اور مفتی محمد نعیم سمیت دس سے زائد علماء کرام کے اٹھ جانے سے دینی حلقوں میں اضطرابی کیفیت بپا ہوگئی ہے۔ جماعت غرباء اہلحدیث کے ان مذہبی رہنماؤں نے مولانا مفتی محمد نعیم کے صاحبزادگان مولانا نعمان، مولانا فرحان، حافظ حنظلہ اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء و اساتذہ کرام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -