چکن میں کورونا کی موجودگی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولٹری ایسوسی ایشن

      چکن میں کورونا کی موجودگی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولٹری ایسوسی ایشن

  

کراچی (پ ر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی میں چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مرغی، گوشت، دودھ، انڈے، مچھلی اور اس کی چیزوں میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے۔ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صارفین افواہوں پر توجہ نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں۔چکن کا استمال جاری رکھیں، شیف سبین فاطمہ سے بات کرتے ہوئے ان کے مشورے کے تحت چکن کو پکانے سے پہلے ابال کر اس کا پانی پھنک دیں اور ان کا کہنا ہے اسکو پکانے کے علاوہ اسٹور بھی کرسکتے ہیں خیال رہے چکن کو خالی دھوکے رکھنے سے اس کے اندر سے نکلنے والا پانی مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور یہ مضرصحت ہے، گوشت کو ابالنے کے بعد ٹھنڈا کریں اور پھر اسٹور کریں۔ چکن کا بوائل گوشت جن لوگوں کے خون میں زیادہ گرمی پائی جاتی ہے ان کے لئے بے حد مفید ہے، کیوں کہ چوزے کو مختلف قسم کی فیڈز اور انجیکشن کے ذریعے بڑھا کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -