کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

  کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر) شہرقائد میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، سچل گوٹھ میں 17 سالہ تنویر نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا، ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔ پولیس اس پہلو پر بھی تفیتیش کررہی ہے کہ آخر کیا نوبت ا?ئی کہ ملزم نے خود کو گولی مارلی۔

ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ آخر -