صحافی عمران لاری طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

صحافی عمران لاری طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

  

کراچی(این این آئی)معروف نعت خواں اور خاتون سماجی شخصیت تابندہ لاری کے بھائی اور مقامی نجی چینل سے وابستہ معروف صحافی عمران لاری طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے،ان کی عمر 52 برس تھی- وہ گزشتہ 25برسوں سے مختلف اخبارات و چینل کے ساتھ وابستہ رہے۔۔عمران لاری کی نماز جنازہ اتوارکو بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں عزیز و اقارب، صحافیوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا-

مزید :

صفحہ آخر -