سائٹ کے صنعتکاروں کا مفتی نعیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

  سائٹ کے صنعتکاروں کا مفتی نعیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیرموتی والا اور صدر سلیمان چاؤلہ نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحوم کی مغفرت اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ایک بیان میں سائٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہاکہ مفتی نعیم کا شمار ممتاز مذہبی اسکالر میں کیا جاتا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی درس وتدریس میں گزاری اور جامعہ بنوریہ کوایک عالمی معیار کی درسگاہ بنایا۔مفتی نعیم کی وفات یقینا ایک بڑا نقصان ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -