کورونا کیخلاف قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے یوگا کریں، مودی کا دنیا بھر کے لوگوں سے مطالبہ

کورونا کیخلاف قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے یوگا کریں، مودی کا دنیا بھر کے لوگوں ...

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا بھر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے وبائی مرض سے بچنے کیلئے یوگا کریں۔مودی نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ٹیلی ویژن خطاب کے دوران کہا کہ اگر ہمارے جسم میں قوتِ مدافعت زیادہ ہے تو یہ بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہے، یوگا کی بہت سی اقسام ایسی ہیں جو قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ہیں۔مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سانس کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے سانس لینے کی ایک مشق پرانایام کریں۔

مودی مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -