بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں شراب کی 270 دکانیں کھولنے کا منصوبہ

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں شراب کی 270 دکانیں کھولنے کا منصوبہ

  

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں حکومت علاقے میں 270 کے قریب شراب کی دکانیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ شراب کی ان دکانوں میں سے 200 جموں میں اور 67 وادی میں کھولی جائیں گی۔ ایکسائز کمشنر راجیش کمار شاون نے ایک خط میں منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کے لئے اعلی حکام سے منظوری طلب کی ہے۔مفتی اعظم کشمیر نے کہاہے کہ یہ ہماری ثقافت پر حملہ ہے اور ہم اس کی مخالفت کریں گے۔مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ ہم تمام مذہبی رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے اور اس کو روکنے کے طریقہ کار پر غور کریں گے۔ 1991 میں مجاہدین کی جانب سے اس کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے بعد لوگوں نے جموں و کشمیر میں شراب فروخت کرنا بند کر دیا تھا۔

بھارت منصوبہ

مزید :

صفحہ اول -