طیارہ حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

طیارہ حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی
طیارہ حادثہ: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی برائے ہوا بازی غلام سرور پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور سے تحقیقاتی رپورٹ کی بابت استفسار کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر غلام سرور نے وزیراعظم کی جانب سے کئے جانے والے استفسار پر یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پیر کو (آج) ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردیں گے۔

عید الفطر کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نے لاہور سے دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تھی لیکن لینڈنگ سے چند لمحے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔پی آئی اے طیارہ حادثے میں دو مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے جبکہ باقی دیگر تمام مسافر بمعہ سٹاف اس المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -