ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں میپکونے بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ الیکٹرونکس کا سامان جلنے پر گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں ہی دہری اذیت کا شکار ہیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں میپکو کے گھریلو اور کمرشل صارفین کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن کیلئے روزانہ 2900 میگا واٹ بجلی درکار ہے لیکن میپکو نے گرمی کی شدت کے باعث گرڈ اوور لوڈ ہونے پر شٹ ڈاون کو جواز بنا شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھے گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے پر میپکو صارفین انتہائی پریشان ہیں۔میپکو ملازمین لاک ڈاون کے باعث میٹروں کی ریڈنگ کرنے کو تیار نہیں اور اسی لیے گزشتہ سال کی ریڈنگ کو مد نظر رکھ کر بل بھیجنے سے صارفین کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔ ترجمان وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لوڈشیڈنگ