درہ آدم خیل میں جنگلی چیتے کاحملہ 16بکریاں ہلاک،9 زخمی

درہ آدم خیل میں جنگلی چیتے کاحملہ 16بکریاں ہلاک،9 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کی قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں خونخوار جنگلی چیتے نے حملہ آور ہو کر 16بکریوں کو ہلاک جبکہ 9 کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے تورچھپر میں حاجی وزیر نامی غریب قبائلی کے گھرمیں گھس کر خونخوار چیتے کے جوڑے نے درجنوں بکریوں کو چیڑپھاڑڈالا جس کے باعث وہاں موجود کم از کم 16بکریاں ہلاک،9 زخمی ہوگئیں۔ تورچھپر کے علاقے میں جنگلی چیتے اکثرگھروں میں گھس کر مال مویشی ہلاک کرتے رہتے ہیں لیکن جب قبائلی ان چیتوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیتے ہیں تو مقامی انتظامیہ اور وائلڈ لائف حکام بھا ری جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات مناسب اقدامات کرکے اْنہیں تحفظ فراہم کرے۔
بکریاں ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -