شہر قائد میں ڈکیتوں کی دیدہ دلیری کے سامنے خواتین ڈٹ گئیں

شہر قائد میں ڈکیتوں کی دیدہ دلیری کے سامنے خواتین ڈٹ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) مسلح ملزمان نے نارتھ کراچی میں گھر لوٹ لیا، ڈکیتوں کی دہدہ دلیری کے آگے خواتین بھی ڈٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتوں نے تنہا وارداتیں بھی شروع کردی ہیں دوسری جانب خواتین بھی ڈکیتوں کے آگے ڈٹ گئیں ہیں۔مسلح ملزم خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کررہا تھا جس پر خاتون نے مزاحمت کی تاہم اپنا پرس بچانے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور ڈاکو خاتون کو گرا کر پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
ڈکیتیاں

مزید :

صفحہ آخر -