مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم، او آئی سی کا ہنگامی ویڈیو اجلاس آج ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم، او آئی سی کا ہنگامی ویڈیو اجلاس آج ہوگا
مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم، او آئی سی کا ہنگامی ویڈیو اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر عالم اسلام میں بھی تشویش پھیل گئی جس پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی ویڈیو اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

تنظیم کے بیان کے مطابق اجلاس میں آذربائیجان، نائیجریا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی سمیت جموں و کشمیر سے متعلق تنظیم کے رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کا کہنا ہے کہ اجلاس بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -