شہباز گل غیر فعال ہسپتال گئے، سندھ آکردھوکادہی سے بچیں،ناصر شاہ
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ میں وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے تھا اور شہباز گل غیر فعال ہسپتال پہنچ گئے۔ شہباز گل کو جیکب آباد کے نسبتا غیرفعال ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ JIMS جائیں جہاں مریض موجود ہیں مگر وہ نہیں گئے۔ جیکب آباد کے مرکزی اسپتال میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ بھی ہے، شہباز گل باوجود دعوت کے وہاں بھی نہیں گئے۔شہباز گل نے انتظامیہ کی جانب سے بھی جیکب آباد کے مرکزی اسپتال کے دورے کی دعوت بھی مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے نسبتا غیرفعال جس اسپتال میں شہباز گل گئے۔ جیکب آباد کے سول ہسپتال کے بیشتر مریض JIMS منتقل کئے جاچکے ہیں۔ جیکب آباد کا 133 بستروں پر مشتمل JIMS ہسپتال اسٹیٹ آف آرٹ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے بھی جیکب آباد کے JIMS اسپتال کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہباز گل کو سندھ آکر اس دھوکا دہی سے اجتناب کرنا چاہئے، عمران خان کی نظروں میں ہیرو بننے کے لئے شہباز گل اتنا گرگئے ہیں کہ ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔
ناصر شاہ