دیپالپور: قرض کی عدم ادائیگی پر گھریلو جھگڑے پر محنت کش نے بیوی اورچھوٹے بھائی سمیت خود کشی کر لی

دیپالپور: قرض کی عدم ادائیگی پر گھریلو جھگڑے پر محنت کش نے بیوی اورچھوٹے ...
دیپالپور: قرض کی عدم ادائیگی پر گھریلو جھگڑے پر محنت کش نے بیوی اورچھوٹے بھائی سمیت خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیپالپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیپالپور کے نواحی علاقے بصیرپور کے محلہ غوث پورہ میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے بیوی اور چھوٹے بھائی سمیت زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، پوسٹمارٹم کےلئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
محلہ غوث پورہ میں نوجوان محنت کش وقاص نے قرض کی عدم ادائیگی پر گھرمیں تکرار کے بعد اپنی بیوی ناہید اختراور چھوٹے بھائی شفاق سمیت گندم والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق وقاص کی دوماہ قبل شادی ہوئی تھی جسکے اخراجات کےلئے ڈیڑھ لاکھ قرض لیا گیا جو ادا نہ کیے جانے پر والدہ نے وقاص کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر مشتعل ہو کر بیوی ناہید اختر سمیت گندم والی زہریلی گولیاں کھائیں تو اس کے چھوٹے بھائی اشفاق نے بھی نگل لیں۔ پولیس نے اطلاع پر تینوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئے۔