پشاور:کورونا وائرس سے ایک اور خاتون نرس جاں بحق

پشاور:کورونا وائرس سے ایک اور خاتون نرس جاں بحق
پشاور:کورونا وائرس سے ایک اور خاتون نرس جاں بحق

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس نے پشاور میں ایک اورلیڈی ہیلتھ ورکرکی جان لے لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے پی کا کہنا ہے کہ پشاور میں نرس یاسمین کورونا سے جاں بحق ہو گئیں،نرس 4 ماہ سے نصیر اللہ بابر ہسپتال پشاور میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے پی کے مطابق نرس ایک ہفتے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں وینٹی لیٹر پر تھیں،خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد230 جبکہ جاں بحق کی تعداد3 ہو گئی ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -