سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے بھر پور شرکت 

سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے بھر پور شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ ہائیڈروگرافی کا عالمی دن ہر سال 21جون کو منایا جاتا ہے رواں سال عالمی یوم ہائیڈروگرافی کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے۔ہائیڈروگرافی یعنی سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کی بھر پور شرکت۔ ہائیڈروگرافی کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال عالمی یوم ہائیڈروگرافی کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے۔ سمندروں کے عالمی قوانین کے مطابق ممالک اپنی سمندری حدود میں ہائیڈروگرافی سروے کرانے کے پابند ہیں۔ پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ قومی ترقی کیلئے بندرگاہوں کے قیام، کانٹینینٹل شیلف کی توسیع اور بحری تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ پاکستان نیوی ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ خلیجی ممالک سے متعلقہ تنظیم کی سربراہی بھی کرچکا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اس دن کی مناسبت سے پاک بحریہ نے معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں قومی ترقی میں ہائیڈروگرافی کے کردار اوراس شعبے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ پاک بحریہ ہائیڈروگرافی سمیت دیگر سمندری علوم کی آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے بھی پرعزم ہے۔

مزید :

صفحہ اول -