مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی 11 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات پر غور ہوگا،آکسیجن گیس اور سلنڈر کی بلاتعطل سپلائی کا جائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں مختلف وزارتوں ،ڈویژنز کے افسران کیلئے اعزازیہ کی منظوری متوقع ہے جبکہ حساس ادارے کو 45 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری پر غور ہوگا۔

مشیر خزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں اسلام آبادپولیس کیلئے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے اس کے علاوہ پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے 3 کروڑ 64 لاکھ کی گرانٹ پر غور ہوگا،سی ڈی اے کیلئے 25 لاکھ کی گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -