ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت
ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

  

عمرکوٹ (سید   ریحان شبیر  )ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سےپہلی ہلاکت کنری تحصیل کے محلہ اعظم چوک کےرہائشی"65"سالہ شخص امیر احمد  رندھاوا کنری کے آئسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس سے ہوئی۔ عمرکوٹ اور اس کی  تحصیلوں میں کورونا تیزی کےساتھ پھیلنے لگا، عمرکوٹ میں کورونا کے مزید 9  نئے کیس پازیٹو آگئے ، کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےوالوں میں عمرکوٹ کے نرسنگھ داس،مسمات تلسی زوجہ رمیش کمار، مسمات پرنیابیٹی رمیش کمار،بشیم ولدموہن لال،سروپچند ولد موہن لال،بورومل،سرون کمار، کیلاش، اوربیشم ولدواسدیو سونارشامل  ہے ۔

عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین  کی تعداد "78"   ہوگئی ہے فوکل پرسن ڈاکٹرانور نےعمرکوٹ ضلع میں کوروناکے 9  نئے آنے والےپازیٹوکیس کی تصدیق کردی  عمرکوٹ ضلع میں حکومت سندھ اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرانے ہدایات جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس سےپہلی ہلاکت ہوگی ہے ۔ عمرکوٹ ضلع کی  تحصیل کنری میں"65"سالہ کورونا کامریض امیراحمد ولد ابراہیم رندھاوا ہلاک، ایم ایس   کنری سول ہسپتال نےتصدیق کردی ہے ۔ کورونا وائرس سے فوت ہونےوالے امیر احمدرندھاوا کی تدفین تمام ترحفاظتی اقدامات اورکورونا ایس او پیز کےتحت کی جائے گی ۔

عمرکوٹ ضلع میں کورونا کامرض تیزی کےساتھ پھیلنے لگاعمرکوٹ میں  محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا بڑی تعدادمیں پچاس  لوگوں  کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیے گے تھےجس میں   عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے مزید  9 نئے  کیس کورونا کے پازیٹو آگئے ہیں جبکہ"41"کیس نیگیٹو آئےہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق   کورونا کے ان 9 متاثرین کو اپنے گھروں میں  قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔

عمرکوٹ میں کوروناکےکل"78"کیس پازٹیوآچکے ہیں ان میں  سے"20"مریض     صحتیاب ہو چکے ہیں  جبکہ"58"کوروناکے  مریض اپنےگھروں میں آئسولیٹ ہے    عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ  ہورہاہے عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ بیس  روزکےدوران اب تک  "78" کیس کورونا کےپازیٹو آچکے ہیں۔

دوسری  طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور  محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھوراورعمرکوٹ میں کوروناکےفوکل پرسن انچارج ڈاکٹر انورنے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے   عمرکوٹ میں  لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے لوگوں  کی اکثریت نےڈر خوف کےمارے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -کورونا وائرس -