لاہور کے نجی ہسپتا ل میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، جب لڑکی کی بہن کمرے میں آئی تو کیا ہوا ؟ افسوسناک خبر

لاہور کے نجی ہسپتا ل میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، جب لڑکی کی بہن ...
لاہور کے نجی ہسپتا ل میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، جب لڑکی کی بہن کمرے میں آئی تو کیا ہوا ؟ افسوسناک خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ہر کسی کے رونگٹے کھڑے کر دیئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم ہسپتال سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی ہسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -