50 ہزار ہلاکتیں 10 لاکھ مریض، وہ ملک جہاں کورونا وائرس بری طرح تباہی پھیلا رہا ہے

50 ہزار ہلاکتیں 10 لاکھ مریض، وہ ملک جہاں کورونا وائرس بری طرح تباہی پھیلا رہا ...
50 ہزار ہلاکتیں 10 لاکھ مریض، وہ ملک جہاں کورونا وائرس بری طرح تباہی پھیلا رہا ہے

  

برازیلیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے خطرناک وار اگرچہ دنیا کے کئی ممالک میں کم ہوچکے ہیں تاہم جنوبی امریکی ملک برازیل میں یہ بری طرح تباہی پھیلا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کے بعد برازیل دنیا میں کورونا وائرس سے دوسرا متاثرہ ترین ملک بن گیا ہے جہاں اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ جمعہ کے روز ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین کی تصدیق کی گئی تھی۔ مزید یہ کہ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ برازیل میں وبا کے عروج میں ابھی ہفتوں باقی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے اور زیادہ تر نئے انفیکشن کا تعلق امریکہ سے ہے۔

ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 183،000 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے جن میں 60 فیصد سے زیادہ کا تعلق شمالی اور جنوبی امریکہ سے ہے۔

 خیال رہے دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -