کینیڈین پولیس نے پاکستانی شہری کو گولی کیوں ماری؟ ایسی خبر کہ آپ بھی دکھی ہوجائیں گے

کینیڈین پولیس نے پاکستانی شہری کو گولی کیوں ماری؟ ایسی خبر کہ آپ بھی دکھی ...
کینیڈین پولیس نے پاکستانی شہری کو گولی کیوں ماری؟ ایسی خبر کہ آپ بھی دکھی ہوجائیں گے

  

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا ہے، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری جس کا نام اعجازاحمد چوہدری بتایا جاتا ہے ذہنی مریض تھا۔

اعجاز ادویات نہیں لے رہا تھا جس پر اس کے گھر والو ں نے مدد کے لیے پولیس کو بلایا  جب پولیس وہاں پہنچی تو اعجاز کے ہاتھ میں چھری تھی جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماری دی۔

پولیس کی اس کارروائی پر کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -