بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا
بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔اس سے قبل 14 مارچ کو سندھ میں 48 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ نئے پولیو کیسز خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -