کورونا وائرس کے باوجود فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ، پھر پولیس نے کیا کیا ؟

کورونا وائرس کے باوجود فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ، پھر پولیس نے کیا کیا ؟
کورونا وائرس کے باوجود فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ، پھر پولیس نے کیا کیا ؟

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں کورونا کے ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ سجا جس میں 200 سے زائد تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے پرکھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر کارروائی کی اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کی ہے جس کے باعث تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -